اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے العراقیہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ عراق کو اس وقت اتحاد کی کہیں زیادہ ضرورت ہے اور اس کا فائدہ کسی ایک قوم اور قبیلے کو نہیں بلکہ تمام عراقی باشندوں کو پہنچے گا۔ سید عمار حکیم نے کہا کہ عراق کی تقسیم سے کسی گروہ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا- انہوں نے کہا کہ عراق کے حصے بخرے کرنے کی سازش مغربی ممالک بالخصوص امریکہ نے تیار کی ہے تاہم عراقی عوام اپنے اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے-
.......
/169